0
Wednesday 5 Nov 2014 21:27
دہشتگردوں کو مجاہد بنا کر ریاست نے خود اپنے پیروں پر کلھاڑا مارا

تکفیری گروہ اسلام، تشیع اور پاکستان کا مشترکہ دشمن ہے، علامہ امین شہیدی

تکفیری گروہ اسلام، تشیع اور پاکستان کا مشترکہ دشمن ہے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جلوس عاشورہ راولپنڈی میں نماز ظہرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ جلوس عزا میں لاکھوں عزاداران کی شرکت نے خوف کے خیبر کو شکست فاش دے دی، پاکستان میں شیعہ سنی محب اہل بیت علیہ السلام ہیں، ایک مخصوص دہشت گرد گروہ فرقہ واریت کی ترویج میں مصروف ہے، امام حسین (ع) اور کربلا کسی خاص مسلک کی میراث نہیں، عالم بشریت کے حریت پسندوں کے رہبر و رہنماء امام حسین (ع) ہیں، دہشت گردوں کو مجاہد بنا کر ریاست نے خود اپنے پیروں پر کلھاڑا مارا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریاست نے وہ ماحول خود پیدا کیا کہ فساد معاشرے کی جڑوں تک پہنچ گیا، ریاست پہلے نہیں اب کمزور ہوئی، ملک میں انتشار اور دہشت گردی پروان چڑھنے کی بنیادی وجہ سزا و جزا کے قانون پر عمل درآمد کا نہ ہونا ہے، اقبال جرم کرنے والے خطرناک دہشت گرد بھی با عزت بری ہو جاتے ہیں اور بےگناہ طالبعلم بھی بلاجواز پابند سلاسل ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پرامن جلوس ہائے عزاء نے ثابت کر دیا کہ دہشت گرد مکتب تشیع نہیں بلکہ وہ تکفیری گروہ ہے جو اسلام، تشیع اور پاکستان کا مشترکہ دشمن ہے۔
خبر کا کوڈ : 418128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش