0
Thursday 6 Nov 2014 09:34

48 ممالک سے ڈھائی لاکھ سے زائد غیرقانونی پاکستانی ملک بدر ہوئے

48 ممالک سے ڈھائی لاکھ سے زائد غیرقانونی پاکستانی ملک بدر ہوئے
  

    گذشتہ 5 سال کے دوران 48 ممالک سے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر 253000 سے زائد پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2009ء سے اب تک 123527 شہری سعودی عرب سے ملک بدر ہوئے۔ اس کے علاوہ لیبیا سے 5769 شہریوں کو حکومت پاکستان نے بحفاظت واپس وطن پہنچایا ہے جبکہ اب بھی 1500 سے 2000 پاکستانی وہاں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر ہیں۔ سعودی عرب کے بعد ایران سے سب سے زیادہ پاکستانی ملک بدر کیے گئے، جن کی تعداد 29203 ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 36371، یونان سے 13274، عمان سے29945 برطانیہ سے 4831، کویت سے 1908، ہانک گانگ سے 682، قطر سے 618 اور بحرین سے 438 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔ 

اس طرح روس، اسپین، جنوبی افریقہ، امریکا، سوئیڈن اور ناروے سمیت 48 ممالک سے کل 253894 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے کئی گروہ پکڑے جا چکے ہیں، تاہم بھاری معاوضوں کے عوض انسانی اسمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان چھوڑنے والوں کے لئے زیادہ تر افراد کی منزل یورپی ممالک ہیں لیکن پاکستانیوں کے لئے اسپین سب سے زیادہ پسندیدہ ملک ہے کیوں کہ اسپین میں رہائش کی قانونی حیثیت ملنے کے مواقع زیادہ ہیں۔ اس کے باوجود کہ غیر قانونی طور پر یورپی ممالک کی سرحد پار کرتے ہوئے کئی پاکستانیوں کی ہلاکتوں کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں لیکن اپنی آنکھوں میں بہتر مستقبل کے خواب سجائے پاکستانی یورپی ممالک میں داخل ہونے کے لئے جان کی بازی لگانے سے بھی نہیں ڈرتے۔
خبر کا کوڈ : 418165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش