0
Saturday 8 Nov 2014 21:48
امام حسین (ع) فخر مسیجا ہے

انسانی اقدار کے اعلٰی ترین نمونے تاریخ میں کربلا کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتے، علامہ ناصر عباس جعفری

انسانی اقدار کے اعلٰی ترین نمونے تاریخ میں کربلا کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آج کھرمنگ طولتی میں مجلس عزا سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب معاشرہ تمام تر اخلاقی و انسانی اقدار کو کھو بیٹھتا ہے اور انسانی اوصاف گراوٹ کی آخری حدوں کو چھوتا ہے تو اس معاشرے میں یزید جیسے فاسق و فاجر انسان حاکم بن جاتا ہے۔ ایسے معاشرے میں یزید اپنے اوچھے ہتھکنڈے  کے ذریعے معاشرے میں قتل و غارت، ظلم و زیادتی، ناانصافی اور بدعنوانی کا بازار گرم کرتا ہے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلا کر طاقت اور شدت کے ذریعے حق کو باطل اور باطل کو حق بنا کر پش کرتا ہے ایسے میں اچھے اوصاف کے حامل اور حق کے علمبردار حسین ابن علی (ع) جیسی ہستیاں مقتل گاہ کی طرف تشریف لے جاتی ہیں اور اس معاشرے میں انسانی اقدار کو حیات بخشتی ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کربلا میں نواسہ رسول (ص) نے تاریخ کی مختصر ترین جنگ میں انسانی اوصاف جیسے حیاء، شجاعت، وفا، بہادری، عدل و انصاف، تقویٰ اور دیانتداری کو حیات بخشتی ہے۔ امام حسین فخر مسیحا ہے، انہوں نے معاشرہ اور انسانی اقدار دونوں کو زندہ کیا۔ انسانی اقدار کے اعلٰی ترین نمونے تاریخ انسانیت میں کربلا کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتے۔ یہ امام عالی مقام کا ہی معجزہ ہے کہ انہوں نے کربلا کو حق و باطل کو جانچنے کا پیمانہ بنا دیا۔ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ عصر حاضر کی کربلا میں یزیدی طاقتوں اور قوتوں سے نبرد آزما ہوں اور کربلا سے رہنمائی لیتے ہوئے عصر حاضر کے یزیدوں کے تخت و تاج کو ٹھوکروں پر رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 418595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش