0
Tuesday 11 Nov 2014 17:41

تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، متحدہ طلباء محاذ

تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، متحدہ طلباء محاذ
اسلام ٹائمز۔ طلباء تنظیموں کے واحد پلیٹ فارم متحدہ طلباء محاذ کا اجلاس لاہور میں ہوا، جس میں اسلامی جمیعت طلباء، ایم ایس ایم، جمیعت طلبا پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلباء رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان میں موجودہ نظام تعلیم، دینی مدارس کے نصاب اور متحدہ طلباء محاذ کے آئین و دستور کی کتابی شکل میں اشاعت پر غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس کے بعد آئی ایس او کے رہنماء احسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور ہر طرف درندگی و جہالت چھا جاتی ہے، جو قومیں تعلیم کے میدان میں آگے ہیں انہیں دنیا میں ترقی یافتہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، طلباء کے حقوق کی جنگ کے لئے متحدہ طلباء محاذ کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس قوم کے نوجوان تعلیم و تربیت سے آشنا ہوتے ہیں ان کا مستقبل روشن ہوتا ہے کیونکہ تعلیم کے ذریعے ہی قوموں کی تقدیر بدلتی ہے، تمام طلباء تنظیموں کا ملک و ملت کے نوجوانوں کے مستقبل کیلئے فکر مند ہونا اچھے اثرات مرتب کرے گا۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبا کے زبیر حفیظ، ایم ایس ایم کے عرفان یوسف، جمیعت طلباء کے امیر حمزہ، جمیعت طلباء پاکستان کے رضوان صدیقی، انجمن طلباء اسلام کے جہاں زیب اور آئی ایس او کے علی حسین سمیت دیگر طلباء رہنماء بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 419006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش