2
0
Monday 17 Nov 2014 19:19
سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات سے نکلتا ہے

گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں آئینی صوبہ بنانا اسلامی تحریک کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے، علامہ عارف واحدی

دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کیجانب سے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے
گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں آئینی صوبہ بنانا اسلامی تحریک کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ایک پرامن علاقہ ہے، اس علاقے میں بسنے والے اسکی سرحدوں کے محافظ ہیں، اسلامی تحریک شروع سے ہی گلگت بلتستان کے آئینی اور بنیادی حقوق کے لئے ہر جگہ آوار اٹھا رہی ہے، انشاءاللہ اس بار بھی جی بی کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے اور ان محروم علاقوں کو حقوق دلانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسکردو ائیر پورٹ پر استقبال کے لئے آئے ہوئے علماء کرام، عمائدین اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بے شمار مسائل میں گھرا ہوا ہے، ہمارا روز اول سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات سے نکلتا ہے، اب بھی حکومت کو مشورہ دینگے کہ وہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں ایس سی یو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔ گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں آئینی صوبہ بنانا اسلامی تحریک کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے، ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ماضی میں ان علاقوں میں ہماری پرامن حکومت رہی ہے اور علاقے میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے ہیں، آئندہ بھی حکومت میں آکر عوام کی مزید خدمت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 420003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

علامہ صاحب میرا آپ سے بلتستان کا ایک باشندہ ہونے کے ناطے سوال ہے کہ کب آپ کی حکومت رہی ہے جی بی میں؟ خدارا MWM سے مقابلے کے چکر میں ہمارا بیڑا غرق نہ کیجئے گا۔ آپ سے اتحاد پر تو مہدی شاہ پچهتا رہا ہے، 15سال تک تو آپ نے علاقے کا رخ ہی نہیں کیا، ایک دم یہ انقلاب ہماری سمجھ سے بالا تر ہے۔
راجہ صفدر علی اولڈنگ سکردو
یااللہ خیر...... علامہ صاحب آپکے منہ سے یہ باتیں اچهی بات نہیں، ہم شہروں سے دور سہی لیکن بے وقوف نہیں ہیں.
جی بی کے عوام دوبارہ رسک لینے کو تیار نہیں۔
احسان علی خان
کهرمنگ سکردو
ہماری پیشکش