0
Monday 17 Nov 2014 22:25
یہ کیسی جمہوریت ہے کہ لاڑکانہ جلسے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں

پوری دنیا جانتی ہے کہ نون لیگ کے دہشتگردوں سے تعلقات ہیں، عمران خان

پوری دنیا جانتی ہے کہ نون لیگ کے دہشتگردوں سے تعلقات ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ رکاوٹیں، گرفتاریاں اور مقدمات تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتے، حکمران جو مرضی کرلیں 30 نومبر کو انسانی سمندر اسلام آباد آئے گا، آصف علی زرداری اور نواز شریف کی پارٹنر شپ توڑ کر دکھاؤں گا۔ اسلام آباد میں آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ظلم کا نظام ختم ہونے کو ہے، عوام تبدیلی کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہاکہ مجھے ضدی کہا جاتا ہے، ہم نے کرپٹ لوگوں کو تسلیم نہیں کرنا، چوروں کو اسمبلی میں نہیں جانے دینا، اصول کے لئے لچک نہیں دکھائی جاتی، نہ ہی ہم دھاندلی پر لچک دکھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں سندھ کو آزاد کرنے کیلئے آرہا ہوں، آصف زرداری لاڑکانہ تمہاری جاگیر نہیں، میں تمہیں سندھ آ کر دکھاؤں گا، عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت ملنے پر سمجھوتا کر سکتا تھا لیکن قوم کیلئے اپنی ذات اہم نہیں ہوتی، ہم ظالم نظام کے سامنے کھڑے ہوئے اور ناانصافی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں دوبارہ الیکشن کروالیں میں پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کروں گا۔ پیپلزپارٹی اور نون لیگ نے آپس میں بندر بانٹ کر رکھی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے اثاثے ڈکلیئر نہیں کریں گے، کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، پولیس کے ذریعے جھوٹے مقدمات نواز شریف کی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں بھوک سے درجنوں بچے مر گئے، پیپلز پارٹی برمنگھم میں جلسے کر رہی ہے یہ کون سی جمہوریت ہے؟، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے 70 کارکن پولیس نے شہید کر دیئے، کوئی پوچھنے والا نہیں، شاہراہ دستور پر لوگ شہید کئے گئے لیکن آج تک ان کے قاتل آزاد پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گو نواز گو کہنا ہمارا جمہوری حق ہے، یہ گالی نہیں، جہلم میں کارکن گو نواز کہہ رہے تھے، نون لیگ کے سابق ایم پی اے نے فائرنگ کی۔ عمران خان نے کہا کہ پرویز رشید کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم نہیں آتی، مسلم لیگ نون کے دہشت گردوں سے تعلقات ہیں جسے پوری دنیا جانتی ہے، ہمارا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں۔
خبر کا کوڈ : 420050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش