QR CodeQR Code

سپریم کورٹ نے تحریک جعفریہ پاکستان پر عائد پابندی کو کالعدم قرار دے دیا

18 Nov 2014 12:30

اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ذرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک جعفریہ پاکستان پر عائد پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائرکیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین رکنی بنچ نے تحریک جعفریہ پاکستان پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک جعفریہ پاکستان پر لگائی جانے والی پابندی کوسپریم کورٹ آف پاکستان نے کالعدم قرار دے دیا، تحریک جعفریہ پاکستان (ٹی جے پی) جس پر 2002ء میں پابندی عائد کر دی گئی تھی، آج 18 نومبر 2014 کو پاکستان کی عدالت عالیہ نے یہ پابندی اٹھالی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ذرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک جعفریہ پاکستان پر عائد پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائرکیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین رکنی بنچ نے تحریک جعفریہ پاکستان پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 420119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420119/سپریم-کورٹ-نے-تحریک-جعفریہ-پاکستان-پر-عائد-پابندی-کو-کالعدم-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org