QR CodeQR Code

تحریک جعفریہ پاکستان اور سپاہ صحابہ پر پابندی سے متعلق ریفرنس غیر موثر قرار

19 Nov 2014 08:46

اسلام ٹائمز: جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جائزہ لینے کے بعد کہا کہ یہ ریفرنس سابق صدر کی جانب سے بھیجوایا گیا تھا جو کہ اب غیر موثر ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے تحریک جعفریہ پاکستان اور سپاہ صحابہ پر پابندی لگانے کے حوالے سے سابق صدر کی جانب سے بھیجوایا جانے والا ریفرنس غیر موثر اور پرانا قرار دے کر نمٹا دیا ہے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ایک ریفرنس بھیجوایا گیا تھا جس میں انہوں نے سپریم کورٹ سے تحریک جعفریہ اور سپاہ صحابہ پر پابندی لگانے کے حوالے سے رائے طلب کی تھی۔ عدالت نے سماعت شروع کی تو اور جائزہ لینے کے بعد کہا کہ یہ ریفرنس سابق صدر کی جانب سے بھیجوایا گیا تھا جو کہ اب غیر موثر ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 420305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420305/تحریک-جعفریہ-پاکستان-اور-سپاہ-صحابہ-پر-پابندی-سے-متعلق-ریفرنس-غیر-موثر-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org