0
Wednesday 19 Nov 2014 08:46

تحریک جعفریہ پاکستان اور سپاہ صحابہ پر پابندی سے متعلق ریفرنس غیر موثر قرار

تحریک جعفریہ پاکستان اور سپاہ صحابہ پر پابندی سے متعلق ریفرنس غیر موثر قرار
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے تحریک جعفریہ پاکستان اور سپاہ صحابہ پر پابندی لگانے کے حوالے سے سابق صدر کی جانب سے بھیجوایا جانے والا ریفرنس غیر موثر اور پرانا قرار دے کر نمٹا دیا ہے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ایک ریفرنس بھیجوایا گیا تھا جس میں انہوں نے سپریم کورٹ سے تحریک جعفریہ اور سپاہ صحابہ پر پابندی لگانے کے حوالے سے رائے طلب کی تھی۔ عدالت نے سماعت شروع کی تو اور جائزہ لینے کے بعد کہا کہ یہ ریفرنس سابق صدر کی جانب سے بھیجوایا گیا تھا جو کہ اب غیر موثر ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 420305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش