0
Monday 29 Nov 2010 09:17

امریکا اور کئی ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ

امریکا اور کئی ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ
نیو یارک:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وکی لیکس کی جانب سے خفیہ دستاویزات کے اجرا کے بعد امریکا اور کئی ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔جس پر اوباما انتظامیہ نے مختلف ممالک کے سفیروں اور سربراہان کو اعتماد میں لے لیا ہے جبکہ متعدد رہنماؤں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وکی لیکس کی جانب سے جا ری کی جانے والی ان خفیہ دستاویزات کی تعداد ڈھائی لاکھ ہے۔جس میں افغانستان ،پاکستان،سعودی عرب،جرمنی ،عراق سمیت عالمی برادری سے متعلق اہم امریکی خفیہ معلومات ہیں۔ان دستاویزات کے شائع ہونے کے بعد امریکی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے ولی لیکس کو خفیہ امریکی سفارتی دستاویزات شائع کرنے سے منع کیا تھا۔دستاویزات کے اجرا کے بعد امریکا اور کئی ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں،جس کے لئے امریکی حکام نے مختلف ممالک کے سفیروں اور سربراہان کو اعتماد میں لے لیا ہے۔جبکہ متعدد رہنماؤں سے رابطے کئے جارہے ہیں۔ادھر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وکی لیکس کی رپورٹ پر مطالعہ کیے بغیر ردعمل دینا قبل از وقت ہو گا،وکی لیکس کی رپورٹ کے مطالعے کے بعد ہی ردعمل دیں گے،صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابرنے بھی وکی لیکس کی رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ان رپورٹس کے بارے میں آگاہ کر چکا تھا،وکی لیکس کی رپورٹ پر ضرورت پڑی تو ردعمل دیں گے۔جیو نیوز کے نمائندے سمیع ابراہیم کے مطابق امریکی حکومت اور انتظامیہ میں بے چینی اور گھبراہٹ پائی جاتی ہے۔جبکہ جلد امریکی حکام پاکستانی حکومت سے اس معاملے پر بات چیت کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 45418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش