QR CodeQR Code

25 داعشی اپنے ہی بارود کا نشانہ بن گئے

2 May 2015 02:50

اسلام ٹائمز: عراق اور شام کے سرحدی قصبے آل مئادین میں داعشیوں کی بارود کی فیکٹری میں ایک دھماکہ ہوا، جس کے بعد وقفے وقفے سے ہونیوالے دھماکوں سے پورا قصبہ گونجتا رہا، فیکٹری میں موجود 25 داعشی ان دھماکوں کی لپیٹ میں آکر ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق اور شام کے سرحدی صوبے دیرالزور میں داعش کی بارودی فیکٹری میں ہونے والے دھماکوں میں 25 داعشی ہلاک ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دیرالزور کے قصبے آل مئادین میں داعش نے بم بنانے کی ایک بارودی فیکٹری قائم کررکھی تھی۔ فیکٹری میں بارود کو لگنے والی آگ سے دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق قصبہ شدید دھماکوں سے لرزتا رہا۔ بارودی فیکٹری میں ہونے والے دھماکوں میں 25 داعشی اپنے ہی بارود کی لپیٹ میں آکر ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگئے۔ داعش نے قصبے میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا تھا۔


خبر کا کوڈ: 457752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/457752/25-داعشی-اپنے-ہی-بارود-کا-نشانہ-بن-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org