QR CodeQR Code

روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نے چنگیز خان اور ہلاکو کے ظلم کو بھی مات دے دی ہے، محمد فیض رسول رضوی

10 Jun 2015 12:28

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اہلسنت رہنما نے کہا کہ امن کے دعویداروں کو روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والا ظلم و ستم دنیا کو نظر کیوں نہیں آتا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک اہلسنت محمد فیض رسول رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نے چنگیز خان اور ہلاکو کے ظلم کو بھی مات دے دی ہے۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کے دعویداروں کو روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والا ظلم و ستم دنیا کو نظر کیوں نہیں آتا۔ انکا کہنا تھا کہ بدھ مت کے پیروکاروں کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کو اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اس مسئلہ کا کوئی پرامن حل نکالنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 465770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/465770/روہنگیا-مسلمانوں-پر-ہونے-والے-مظالم-نے-چنگیز-خان-اور-ہلاکو-کے-ظلم-کو-بھی-مات-دے-دی-ہے-محمد-فیض-رسول-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org