0
Saturday 30 Apr 2011 12:58

پاکستان دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے مزید اقدامات کرے،پاکستان بھارت اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کریں، گراسمین

پاکستان دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے مزید اقدامات کرے،پاکستان بھارت اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کریں، گراسمین
نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے گراسمین نے کہا ہے امریکہ چاہتا ہے پاکستان اپنے پڑوسیوں کیساتھ بہتر تعلقات قائم اور دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ ہم ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے جس سے افغانستان میں امن کے قیام میں مدد ملے گی، افغانستان میں استحکام کیلئے بھارت کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا، پاکستان بھارت اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کریں، دونوں ممالک کے مابین مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ بھارت کے دورہ کے موقع پر سیکرٹری خارجہ نروپماراﺅ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ 
قبل ازیں دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں خطہ میں امن کی صورت حال خصوصاً افغانستان کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے امریکی نمائندہ کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے حالیہ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ گراسمین کابل اور اسلام آباد میں بھی سرکاری حکام، پارلیمنٹرینز، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مقامی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان میں پاکستان امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات کار گروپوں سے ملاقات کریں گے، تاکہ مشاورت کے دوسرے دور کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔ گراسمین سعودی حکومت کے سینئر حکام سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں وہ امریکہ کی افغانستان اور پاکستان کیساتھ طویل المدت پائیدار پارٹنر شپ کے عزم کو دہرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 68834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش