0
Monday 2 May 2011 20:05

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو ساڑھے 6 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دینے پر تیار

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو ساڑھے 6 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دینے پر تیار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت اگلے مالی سال سے گلگت بلتستان کو ساڑھے 6 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دینے پر آمادہ ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی فنانس ٹیم جس میں سیکریٹری فنانس گل بیگ، سیکریٹری ٹورازم سکندر بلوچ و دیگر شامل ہیں، اسلام آباد میں وفاقی وزارت خزانہ کےحکام سے ملاقاتوں میں مصروف ہے۔ گلگت بلتستان حکومت نے اس سال دس ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ غیر ترقیاتی بجٹ کا معاملہ ابھی تک طے نہیں ہوا۔ گلگت بلتستان حکومت 11 ارب روپے کے غیر ترقیاتی بجٹ کا مطالبہ بھی کر رہی ہے جس پر وزارت خزانہ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے دونوں میں موجود اختلافات دور کرنے کی کوشش جاری ہے، چند دن تک معاملات طے ہونےکا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 69353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش