QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، علاقہ بدر خاتون کی تدفین پر تنازعہ، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی

26 Apr 2018 20:17

مقامی عمائدین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جرگہ کی خلاف ورزی اور فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقے وچہ درہ میں علاقہ بدر خاتون کی تدفین پر تنازعہ کے نتیجے میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ حاجی جمعہ خان، ملک کریم شاہ اور دیگر مقامی عمائدین کا پاراچنار پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ خلیل قبیلے سے تعلق رکھنے والی متوفیہ ایک قاتلہ تھی، جسے جرگہ نے 1993ء میں علاقہ بدر کرتے ہوئے علاقہ میں اس کی تدفین کی ممانعت کا بھی فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز خاتون کے انتقال پر اس کے لواحقین کو جرگہ کے فیصلے کے مطابق علاقائی قبرستان میں اس کی تدفین سے منع کیا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض مقامی لوگ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے اس طرح کی حرکتیں اور علاقائی رسوم و رواج سے انحراف کرتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جرگہ کی خلاف ورزی اور فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 720723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720723/کرم-ایجنسی-علاقہ-بدر-خاتون-کی-تدفین-پر-تنازعہ-فائرنگ-کے-نتیجے-میں-2-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org