QR CodeQR Code

فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

19 May 2018 13:34

کوئٹہ سے جاری بیان میں جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر نے کہا ہے کہ اسرائیل 70 سال سے انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کیخلاف ورزی کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ موجود حالات میں مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ مسلم ممالک کے آپس کے اختلافات سے امریکہ اور اسرائیل فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر عالمی طاقتوں سمیت ہمارے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ موجودہ حالات میں او آئی سی یا اقوام متحدہ کے اجلاسوں سے کچھ نہیں ہوگا، بلکہ عملی اقدامات کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے مکمل طور پر سفارتی اور معاشی تعلقات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا، تاکہ امریکہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کئے جا سکیں۔ انہاں نے کہا کہ عوام الناس یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، امت کا اتحاد اور مسلم حکمرانوں کی امریکی غلامی سے نکلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عالم کفر مسلمانوں کی ایٹمی قوت و اسلحہ سے نہیں، نوجوانوں کے شوق شہادت و جذبہ جہاد سے خائف و پریشان ہیں، کفری مظالم کے خلاف جہاد قیادت قیامت تک جاری رہیگا۔ جے یو آئی بلوچستان کے امیر کا کہنا تھا کہ استعماری طاقتیں عالم اسلام کے خلاف متحد ہو کر کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ پوری دنیا میں صہیونی طاقتیں مسلمانوں کے خلاف طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ اسرائیل 70 سال سے انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ موجود حالات میں مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ مسلم ممالک کے آپس کے اختلافات سے امریکہ اور اسرائیل فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 725737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725737/فلسطین-میں-اسرائیلی-مظالم-پر-عالمی-طاقتوں-کی-مجرمانہ-خاموشی-قابل-مذمت-ہے-مولانا-عبدالحق-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org