0
Saturday 19 May 2018 13:34

فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر عالمی طاقتوں سمیت ہمارے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ موجودہ حالات میں او آئی سی یا اقوام متحدہ کے اجلاسوں سے کچھ نہیں ہوگا، بلکہ عملی اقدامات کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے مکمل طور پر سفارتی اور معاشی تعلقات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا، تاکہ امریکہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کئے جا سکیں۔ انہاں نے کہا کہ عوام الناس یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، امت کا اتحاد اور مسلم حکمرانوں کی امریکی غلامی سے نکلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عالم کفر مسلمانوں کی ایٹمی قوت و اسلحہ سے نہیں، نوجوانوں کے شوق شہادت و جذبہ جہاد سے خائف و پریشان ہیں، کفری مظالم کے خلاف جہاد قیادت قیامت تک جاری رہیگا۔ جے یو آئی بلوچستان کے امیر کا کہنا تھا کہ استعماری طاقتیں عالم اسلام کے خلاف متحد ہو کر کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ پوری دنیا میں صہیونی طاقتیں مسلمانوں کے خلاف طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ اسرائیل 70 سال سے انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ موجود حالات میں مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ مسلم ممالک کے آپس کے اختلافات سے امریکہ اور اسرائیل فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 725737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش