QR CodeQR Code

ملا فضل اللہ گروپ کے دہشتگردوں کی طرف سے لاہور میں حملوں کا خطرہ

20 May 2018 23:29

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لکھے گئے خفیہ خط میں کہا گیا ہے کہ خود کش بمبار کے ساتھ لاہور پہنچ چکے ہیں جو چینی شہریوں اور ان کے اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل کائونٹر ٹیرارزم اتھارٹی نے تحریک طالبان پاکستان کے ملا فضل اللہ گروپ کے دہشتگردوں کی طرف سے لاہور میں حملوں کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب، ڈی جی رینجرز، ڈائریکٹر جنرلز آئی ایس آئی، آئی بی، ملٹری انٹیلی جنس، ایئر انٹیلی جنس اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لکھے گئے خفیہ خط میں ڈائریکٹر آپریشنز نیکٹا نے کہا ہے کہ ملا فضل گروپ کے دہشت گرد ایک خود کش بمبار کے ساتھ لاہور پہنچ چکے ہیں جو چینی شہریوں اور ان کے اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔ نیکٹا نے صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے لئے سخت ترین اقدامات اور نگرانی کے لئے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 726162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726162/ملا-فضل-اللہ-گروپ-کے-دہشتگردوں-کی-طرف-سے-لاہور-میں-حملوں-کا-خطرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org