QR CodeQR Code

ایک گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جارہا ہے، جتیندر سنگھ

22 May 2018 10:58

نئی دہلی میں نامہ نگاروں کی جانب سے پاکستان کے ساتھ لگنے والی بین الاقوامی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متعلق پوچھے جانے پر بھارتی وزیر مملکت کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے فوج اور پیرا ملٹری کو مکمل آزادی دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سرحدوں پر پاکستان کی ایک گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان کی طرف سے سرحدوں پر تعینات فورسز کو معقول جوابی کارروائی کی مکمل آزادی دی گئی ہے۔ جتیندر سنگھ نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کی جانب سے پاکستان کے ساتھ لگنے والی بین الاقوامی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متعلق پوچھے جانے پر کہا ’’جہاں تک بھارت کا تعلق ہے، ایک گولی کا جواب دس گولیوں سے دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے فوج اور پیرا ملٹری کو مکمل آزادی دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 726488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726488/ایک-گولی-کا-جواب-دس-گولیوں-سے-دیا-جارہا-ہے-جتیندر-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org