QR CodeQR Code

نوازشریف کے جانے سے ملک کو شدید نقصان ہوا، راجہ فاروق

23 May 2018 10:18

وزیر امور کشمیر کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ تاریخ فیصلہ کرے گی کہ میاں محمد نواز شریف ملک کیلئے کتنے اہم تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے چلے جانے کے بعد ملک ترقی اور خوشحالی کی پٹڑی سے اتر گیا، وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے ہمیشہ ہمارا خیال رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر امور کشمیر کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر سے خطاب کے دوران کیا۔ افطار ڈنر میں صدر ریاست، سپیکر اسمبلی، کابینہ اراکین ، ممبران اسمبلی وکشمیر کونسل، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ نواز شریف کے وزارت عظمیٰ سے چلے جانے کے بعد ملک کو شدید نقصان ہوا، تاریخ فیصلہ کرے گی کہ میاں محمد نواز شریف ملک کیلئے کتنے اہم تھے۔


خبر کا کوڈ: 726741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726741/نوازشریف-کے-جانے-سے-ملک-کو-شدید-نقصان-ہوا-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org