0
Wednesday 23 May 2018 10:18

نوازشریف کے جانے سے ملک کو شدید نقصان ہوا، راجہ فاروق

نوازشریف کے جانے سے ملک کو شدید نقصان ہوا، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے چلے جانے کے بعد ملک ترقی اور خوشحالی کی پٹڑی سے اتر گیا، وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے ہمیشہ ہمارا خیال رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر امور کشمیر کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر سے خطاب کے دوران کیا۔ افطار ڈنر میں صدر ریاست، سپیکر اسمبلی، کابینہ اراکین ، ممبران اسمبلی وکشمیر کونسل، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ نواز شریف کے وزارت عظمیٰ سے چلے جانے کے بعد ملک کو شدید نقصان ہوا، تاریخ فیصلہ کرے گی کہ میاں محمد نواز شریف ملک کیلئے کتنے اہم تھے۔
خبر کا کوڈ : 726741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش