QR CodeQR Code

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے، سردار عتیق

25 May 2018 13:09

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ چین، روس اور ایران کے ساتھ تعلقات استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ہمارے سیاستدان اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، پاک فوج ہی صرف واحد قوت ہے جو کشمیر پر جراتمندانہ موقف رکھتی ہے، قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو اور مسلم کانفرنس کی پارلیمانی پارٹی کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین، روس اور ایران کے ساتھ تعلقات استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، سی پیک منصوبہ سے خوشحالی آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 727192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727192/بھارت-مقبوضہ-کشمیر-میں-ہاری-ہوئی-جنگ-لڑ-رہا-ہے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org