0
Friday 25 May 2018 13:09

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے، سردار عتیق

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ہمارے سیاستدان اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، پاک فوج ہی صرف واحد قوت ہے جو کشمیر پر جراتمندانہ موقف رکھتی ہے، قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو اور مسلم کانفرنس کی پارلیمانی پارٹی کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین، روس اور ایران کے ساتھ تعلقات استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، سی پیک منصوبہ سے خوشحالی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 727192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش