QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائوں گا، بیرسٹر سلطان

25 May 2018 13:19

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں پچاس لاکھ کشمیری بستے ہیں، عام انتخابات میں اہم کردار ہو گا۔


 اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کریں گے، پورے پاکستان میں پچاس لاکھ کشمیری بستے ہیں جن میں سے پچیس فیصد کشمیری راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم ہیں جو الیکشن میں ہارجیت میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کشمیر اسے اپنا الیکشن سمجھ کر لڑے گی۔ میں خود گھر گھر جا کر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں راولپنڈی میں افطار ڈنر کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 727194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727194/پی-ٹی-آئی-کے-امیدواروں-کی-انتخابی-مہم-چلائوں-گا-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org