QR CodeQR Code

کشمیر کونسل کے اختیارات حکومت کو منتقل ہونے چاہیں، ڈاکٹر خالد

26 May 2018 11:37

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی کے امیر کا کہنا تھا کہ قومی تشخص کی بحالی کیلئے اٹھائے ہر اقدام کا خیر مقدم کرے گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی قومی تشخص کی بحالی کیلئے اٹھائے ہر اقدام کا خیر مقدم کرے گی، جو افراد قومی تشخص کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ہم ان کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل کے مالی اور انتظامی اختیارات آزادکشمیر حکومت کو منتقل ہونے چاہئیں یہ پوری قوم کا مطالبہ ہے اور اس کے لئے تمام جماعتیں متحد اور متفق ہیں، کچھ عناصر اگر اس کے برعکس کچھ کر رہے ہیں تو وہ قابل مذمت ہے۔


خبر کا کوڈ: 727325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727325/کشمیر-کونسل-کے-اختیارات-حکومت-کو-منتقل-ہونے-چاہیں-ڈاکٹر-خالد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org