QR CodeQR Code

بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ہے، چوہدری یاسین

27 May 2018 09:10

آزادکشمیر اسمبلی کے بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے دو سال میں دگنے بجٹ کے باوجود کوئی ایک بھی نیا پراجیکٹ شروع نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین نے آزادکشمیر کے بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندا قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے دو سال میں دگنے بجٹ کے باوجود کوئی ایک بھی نیا پراجیکٹ شروع نہیں کیا، پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی 1985ء سے احتساب شروع کیا جائے، بوستان کمیشن کی رپورٹ سے احتساب شروع کیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ وہ یہاں آزادکشمیر اسمبلی کے بجٹ سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 727541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727541/بجٹ-الفاظ-کا-گورکھ-دھندا-ہے-چوہدری-یاسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org