QR CodeQR Code

کشمیر کونسل میں اصلاحات تاریخی قدم ہے، مسعود خان

27 May 2018 09:16

صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور قوتوں کو اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منصفانہ فارمولا طے کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل میں اصلاحات تاریخی قدم ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور قوتوں کو اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منصفانہ فارمولا طے کرنا چاہیے جس سے آزادکشمیر حکومت کو مکمل انتظامی و مالی اختیارات مل سکیں۔ اس سے پاکستان اور آزادکشمیر کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، کشمیر کونسل میں اصلاحات آزادکشمیر کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ اصلاحات شدہ کونسل آزادکشمیر کی حکومت اور عوام کو مزید با اختیار بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 727542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727542/کشمیر-کونسل-میں-اصلاحات-تاریخی-قدم-ہے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org