QR CodeQR Code

میاں صاحب نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ دنیا مذاق اڑا رہی ہے، آصف زرداری

18 Jun 2018 17:04

نوشہرو فیروز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے اور پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی، پچھلی حکومت نے جو غلط کام کئے ہیں پیپلز پارٹی حکومت میں آکر انہیں درست کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے۔ نوشہرو فیروز میں پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحق بھرٹ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے۔ آصف زرداری نے الزام عائد کیا کہ میاں صاحب نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے دنیا ہمارا مذاق اڑا رہی ہے۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے اور پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے جو غلط کام کئے ہیں پیپلز پارٹی حکومت میں آکر انہیں درست کرے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 732111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732111/میاں-صاحب-نے-پاکستان-کو-اس-نہج-پر-پہنچا-دیا-کہ-دنیا-مذاق-اڑا-رہی-ہے-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org