QR CodeQR Code

عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ترک کر کے ہندوستان سے بازپرس کرے، مسعود خان

23 Jun 2018 10:47

صدر آزاد ریاست نے سویڈش پارلیمانی کمیٹی برائے انسانی حقوق کو آزادکشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ یہاں آکر خود اپنی آنکھوں سے انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کی مقبوضہ کشمیر کے بارے میں حالیہ رپورٹ کے بعد بین الاقوامی برادری کشمیر کے حوالے سے خاموش تماشائی کا کردار ترک کر کے ہندوستان سے بازپرس کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کمیٹی سویڈن کے جنرل سیکرٹری تیمور عزیز سے یہاں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے سویڈش پارلیمانی کمیٹی برائے انسانی حقوق کو آزادکشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ یہاں آکر خود اپنی آنکھوں سے انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیں، ہندوستان کو بھی کمیشن کو کشمیر تک رسائی دینی چاہیے۔ دریں اثنا نڑھ، راولاکوٹ کے ایک وفد نے بھی ان سے ملاقات کی اور علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 732982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732982/عالمی-برادری-خاموش-تماشائی-کا-کردار-ترک-کر-کے-ہندوستان-سے-بازپرس-کرے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org