QR CodeQR Code

عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں کریگی، امیر حیدر ہوتی

23 Jun 2018 12:24

مردان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں اے این پی دہشتگردوں کے نشانے پر تھی، جسکے باعث وہ جلسے جلوس نہ کر سکے، تاہم اس مرتبہ حالات سازگار ہیں جس کیوجہ سے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کا نتیجہ بھی کافی بہتر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر و سابق وزیراعلٰی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں اور خصوصاً باجوڑ میں انتخابی مہم چلانے میں کسی قسم کی مشکلات نہیں ہیں، تاہم اور بھی بہتر ہوتا اگر قبائلی علاقوں کو صوبہ میں ضم کرنے کے بعد وہاں صوبائی اسمبلی کے انتخابات بھی ہو جاتے تو اسمبلی میں انہیں بروقت نمائندگی مل جاتی، لیکن وقت کی کمی کے باعث ایسا نہ ہو سکا۔ مردان میں اپنی رہائشگاہ پر ایک شمولیتی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ اگلی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قبائلی علاقوں میں قانون کی عملداری کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی۔ 2013ء کے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردوں کے نشانے پر تھی جس کے باعث وہ جلسے جلوس نہ کر سکے، تاہم اس مرتبہ حالات سازگار ہیں جس کی وجہ سے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کا نتیجہ بھی کافی بہتر ہوگا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے الیکشن کمیشن کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن صرف ایک سیاسی جماعت کو نہیں بلکہ سب کو ایک نظر سے دیکھے اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنائے۔


خبر کا کوڈ: 733010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733010/عوامی-نیشنل-پارٹی-کسی-بھی-جماعت-سے-اتحاد-نہیں-کریگی-امیر-حیدر-ہوتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org