QR CodeQR Code

سویٹزر لینڈ کے صدر سے ملاقات

ایران اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریگا کیونکہ وہ اسے مجرم سمجھتا ہے، ڈاکٹر حسن روحانی

4 Jul 2018 17:17

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی ان دنوں یورپی ممالک کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ایرانی صدر نے سوئس کے حکام کیجانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی درخواست کو شدت کیساتھ مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی ملک کے اعلٰی سرکاری وفد کے ہمراہ ان دنوں یورپی ممالک کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ایرانی صدر سوئٹزرلینڈ کے صدر الن برسے کی رسمی دعوت پر معاشی مذاکرات کے سلسلے میں زوریخ روانہ ہوئے ہیں۔ سوئس پہنچنے پر ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے اعلٰی سطح وفد کے درمیان اقتصادی و معاشی مسائل اور دوجانبہ تجارتی روابط کے بارے میں مذاکرات کئے گئے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے صدور نے دوطرفہ اقتصادی اور معاشی رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کے بارے میں بات کی۔ اس سفر کے دوران جب سوئس کے حکام نے ایران سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی درخواست کی تو ایرانی صدر نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ایران کی نگاہ میں اسرائیل مجرم ہے اور ایران اسے کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 735655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/735655/ایران-اسرائیل-کو-کبھی-تسلیم-نہیں-کریگا-کیونکہ-وہ-اسے-مجرم-سمجھتا-ہے-ڈاکٹر-حسن-روحانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org