شام کے صوبہ حمص میں
ابوبکر البغدادی کا بیٹا خودکش دھماکے میں ہلاک، داعش کا دعویٰ
4 Jul 2018 18:01
شام میں سعودی عرب، اسرائیل اور امریکہ کی سہولتکاری کے ذریعے فعال دہشتگرد تنظیم داعش نے اعلان کیا ہے کہ نام نہاد خلیفہ ابوبکر بغدادی کا ایک بیٹا سکیورٹی فورسز کیخلاف لڑتے ہوئے خودکش حملے میں مارا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز نے داعش کے داخلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خلیفہ کا بیٹا حذیفہ البدری حمص صوبہ کے ایک بجلی گھر میں خودکش حملے میں مارا گیا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق حذیفہ ابراہیم عواد البدری نے شام کے صوبے حمص میں ملکی فورسز کے خلاف خودکش حملہ کیا تھا۔ حذیفہ ابراہیم 2000ء میں اسما محمد الکبیسی نامی عورت کے ہاں پیدا ہوا تھا۔ 2015ء سے حذیفہ داعش کے نام نہاد خلیفہ ابوبکر بغدادی کے مخصوص ایلچی کے طور پر کام کرتا تھا۔ ابوبکر کا یہ بیٹا آخری دفعہ اپنے باپ کے خاص ڈرائیور ابو عبداللطیف الجبوری کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ وہ اس وقت شام کے شہر ھجین میں تھا۔
خبر کا کوڈ: 735665