QR CodeQR Code

پارلیمنٹ پر حملے کے جرم میں

8 داعش دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی، ایرانی ذرائع

7 Jul 2018 10:37

یاد رہے گذشتہ سال داعش نے تہران میں ایرانی مجلس شورای اسلامی پر مسلحانہ حملہ کیا تھا جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے داعش سے منسلک 8 دہشت گردوں کو سہولت کاری اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت سزائے موت دے دی گئی۔ یہ افراد گذشتہ سال مجلس شورای اسلامی اور امام خمینی علیہ الرحمہ کے مزار پر دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے۔ اس سال اپریل اور مئی کے مہینے میں انقلاب اسلامی عدالت کے قاضی صلواتی نے عدالتی کاروائی کے بعد ان افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 736156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/736156/8-داعش-دہشتگردوں-کو-پھانسی-دے-دی-گئی-ایرانی-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org