QR CodeQR Code

غلط رپورٹنگ اور پروپیگنڈے کے جرم میں

صوبہ سیستان و بلوچستان میں دشمن میڈیا ٹیم کے ہیڈ گرفتار، حساس ادارے کی رپورٹ

9 Jul 2018 19:18

رپورٹ کے مطابق بیرونی اداروں کے ایما پر مختلف ٹیمیں جعلی اخبار اور معاشرے میں اضطراب پھیلانے کیلئے پروپیگنڈے میں مشغول ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلیجنس یونٹ نے صوبے میں فعال بیروی دشمن کے اخباری اداروں کے سربراہوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان بیرونی اخباری اداروں کا نام لئے بغیر بتایا گیا ہے کہ انقلاب اسلامی کے دشمن بعض اخباری ادارے بے خبر نوجونواں کا انتخاب کر کے ان کو برین واش کرتے ہیں اور اس طرح ملک کے خلاف غلط اخبار اور جھوٹی رپورٹس اور مختلف قسم کے پروپیگنڈے کرنے کے ذریعے ملک کی داخلی فضا اور امن عامہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
سپاہ پاسدارن کے انٹیلیجنس یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے بہت سنجیدہ اقدامات انجام دیئے جا رہے ہیں۔ گرفتار کی جانی والی پروپیگنڈا ٹیم گذشتہ عرصے میں ہونے والی تخریب کاری کی سازشوں میں ملوث پائی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ٹیم کے اراکین صوبہ کے مختلف اضلاع میں انتہائی منظم انداز میں اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے متعلق جلد ہی تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 736783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/736783/صوبہ-سیستان-بلوچستان-میں-دشمن-میڈیا-ٹیم-کے-ہیڈ-گرفتار-حساس-ادارے-کی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org