QR CodeQR Code

حالیہ دہشتگردی درحقیقت دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے، علامہ ممتاز اعوان

17 Jul 2018 19:51

لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں علماء اور دینی و مذہبی راہنماؤں کے منعقدہ ماہانہ تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کے دن قریب آتے ہی وطن عزیز میں بڑھتی دہشتگردی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم متحد ہوکر وطن و امن دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے۔


اسلام ٹائمز۔ کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ ممتاز اعوان نے مرکزی نگران میاں محمد اویس کی زیرصدارت لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں علماء اور دینی و مذہبی راہنماؤں کے منعقدہ ماہانہ تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کے دن قریب آتے ہی وطن عزیز میں بڑھتی دہشتگردی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پے درپے دہشتگردی درحقیقت دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے، پوری قوم متحد ہوکر وطن و امن دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے۔ علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ان کے آلہ کار قادیانی ہی ملوث ہیں، بلوچستان دہشتگردی کے تانے بانے قادیانی مرکز چناب نگر سے ملتے ہیں، اس لئے چناب نگر سمیت ملک کے دیگر قادیانی مراکز میں حکومت آپریشن کلین اپ کرے، تو انہیں دہشتگردی کے خاتمے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجود اور اس کے آئین کو تسلیم نہیں کیا، اکھنڈ بھارت ان کا الہامی عقیدہ ہے، جس کیلئے وہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ قادیانی ’را‘، موساد اور این ڈی ایس سے کے آلہ کار بن کر الیکشن سبوتاژ کرانا چاہتے ہیں، ان کی ملک دشمن سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھنا حکومت اور اداروں کی قومی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 738480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738480/حالیہ-دہشتگردی-درحقیقت-دشمن-کی-غیر-اعلانیہ-جنگ-ہے-علامہ-ممتاز-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org