QR CodeQR Code

امریکی اخبار

ٹرمپ نے امریکہ کو احمقوں کا ملک بنا دیا ہے، واشنگٹن پوسٹ

19 Jul 2018 13:31

امریکی اخبار نے اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ ہمارے ملک کا صدر اپنے آپ کو بہت ذہین سمجھتا ہے۔ اس اخبار کے مطابق ہم امریکی بہت زیادہ بے وقوف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جہاں امریکہ پوری دنیا کے لوگوں کی آنکھوں کا سرمہ بنا ہوا ہے وہیں یہ ملک خود امریکیوں کی نگاہ میں احمقوں اور بے وقوفوں کا ملک ہے۔ ٹرمپ کے دورہ صدارت کے دوران اس ملک کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہو چکی ہے اور ایسی صورتحال میں امریکی اپنے آپ کو بے وقوف تصور کرنے لگ پڑے ہیں۔ امریکہ کے روایتی اتحادی امریکی صدر کے رویہ سے تنگ آ کر الگ ہو چکے ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریہ میں ڈونالڈ ٹرامپ کی تقریروں کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی صدر اپنے آپ کو بہت ذہین جبکہ اپنے اطراف میں باقی سب کو احمق اور بے وقوف سمجھتا ہے۔ اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ ہمارا ملک بالکل احمقوں کا ملک ہے۔


خبر کا کوڈ: 738822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/738822/ٹرمپ-نے-امریکہ-کو-احمقوں-کا-ملک-بنا-دیا-ہے-واشنگٹن-پوسٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org