0
Monday 23 May 2011 12:50

پی این ایس مہران میں آپریشن، 12 اہلکار شہید، 8 دہشتگرد ہلاک، 4 زندہ گرفتار کر لئے گئے

پی این ایس مہران میں آپریشن، 12 اہلکار شہید، 8 دہشتگرد ہلاک، 4 زندہ گرفتار کر لئے گئے
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں شارعِ فیصل پر واقع پی این ایس مہران پر دہشت گردوں کے حملے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 12 اہلکار شہید ہو گئے جن میں 11 کا تعلق بحریہ اور ایک کا رینجرز سے بتایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب چار دہشت گردوں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا اور 4زندہ گرفتار کر لیے گئے۔ آپریشن میں14اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں11بحریہ اور3رینجز کے بتائے جارہے ہیں۔ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو طیارے تباہ ہو گئے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا، جس سے یکے بعد دیگرے متعدد دھماکے ہوئے۔ دہشت گردوں کی کاروائی کے نتیجے میں بحریہ کے دو پی تھری سی اورین طیارے تباہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پی این ایس مہران میں متعدد دھماکوں سے آگ بھڑک اٹھی۔ اس حساس مقام پر داخل ہونے والے حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی۔ اطلاع ملتے ہیں بحریہ کے کمانڈوز، نیول میرینز اور رینجرز کے دستے فوری طور پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ اب بھی وقفے وقفے سے متاثرہ علاقے میں دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ پی این ایس مہران پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد دس سے پندرہ تک ہے۔
خبر کا کوڈ : 73883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش