QR CodeQR Code

ریاست کی تمام جامعات میں بہتری کیلئے ضروری اقدامات کرینگے، مسعود خان

22 Jul 2018 08:48

صدر نے چیئرمین ایچ ای سی سے گزارش کی کہ وہ آزادکشمیر کے نوجوانوں میں فنی تربیت اور تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں معاونت کریں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ریاست کی تمام سرکاری جامعات میں میرٹ کی بالادستی اور تدریسی امور کو شاندار بنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور جامعات کے مالی، تدریسی اور انتظامی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مسعود نے آزادکشمیر کی جامعات کو بین الاقوامی اور ملک کی نامور جامعات کے ساتھ رابطہ رکھنے، تحقیق اور جدت پیدا کرنے کیلئے ایک دوسرے سے باہمی اشتراک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر نے چیئرمین ایچ ای سی سے گزارش کی کہ وہ آزادکشمیر کے نوجوانوں میں فنی تربیت اور تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں معاونت کریں۔


خبر کا کوڈ: 739367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739367/ریاست-کی-تمام-جامعات-میں-بہتری-کیلئے-ضروری-اقدامات-کرینگے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org