0
Sunday 22 Jul 2018 08:48

ریاست کی تمام جامعات میں بہتری کیلئے ضروری اقدامات کرینگے، مسعود خان

ریاست کی تمام جامعات میں بہتری کیلئے ضروری اقدامات کرینگے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ریاست کی تمام سرکاری جامعات میں میرٹ کی بالادستی اور تدریسی امور کو شاندار بنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور جامعات کے مالی، تدریسی اور انتظامی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مسعود نے آزادکشمیر کی جامعات کو بین الاقوامی اور ملک کی نامور جامعات کے ساتھ رابطہ رکھنے، تحقیق اور جدت پیدا کرنے کیلئے ایک دوسرے سے باہمی اشتراک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر نے چیئرمین ایچ ای سی سے گزارش کی کہ وہ آزادکشمیر کے نوجوانوں میں فنی تربیت اور تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں معاونت کریں۔
خبر کا کوڈ : 739367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش