QR CodeQR Code

ہارون بلور کی شہادت کا بدلہ جمہوریت کے ذریعے لینگے، غلام احمد بلور

23 Jul 2018 12:56

اپنے حلقے میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہمیں کو کامیاب ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے، عوام تحریک انصاف کی تبدیلی کو جان چکے ہیں، 5 سالوں میں 350 ڈیم، ہر یوسی میں کھیل کا میدان، سکولز، یونیورسٹیاں اور خیبر پختونخوا کو 100 سال تک فائدہ پہنچانے والے منصوبے صرف سوشل میڈیا تک محدود رہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 31 الحاج غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ اے این پی امن کی داعی جماعت ہے، کارکن الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کریں۔ اپنے حلقے میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ مخالفین کی طرف سے شر پر اُکسانے کا نوٹس نہ لیں، دل بڑا کر کے لڑائی جھگڑے کی بجائے اپنے ساتھیوں اور خواتین کو گھروں سے نکل کر ووٹ پول کرنے کی ترغیب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہارون بلور کی شہادت کا بدلا جمہوریت کے ذریعہ لیں گے، 25 جولائی کو عوامی نیشنل پارٹی کو کامیاب ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے، عوام تحریک انصاف کی تبدیلی کو جان چکے ہیں، 5 سالوں میں 350 ڈیم، ہر یوسی میں کھیل کا میدان، سکولز، یونیورسٹیاں اور خیبر پختونخوا کو 100 سال تک فائدہ پہنچانے والے منصوبے صرف سوشل میڈیا تک محدود رہے۔ غلام بلور نے کہا کہ تحریک انصاف کے واحد میگا پراجیکٹ بی آر ٹی میں اربوں روپے کی کرپشن سے عوام کو مقروض اور صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 739691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739691/ہارون-بلور-کی-شہادت-کا-بدلہ-جمہوریت-کے-ذریعے-لینگے-غلام-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org