0
Monday 23 Jul 2018 12:56

ہارون بلور کی شہادت کا بدلہ جمہوریت کے ذریعے لینگے، غلام احمد بلور

ہارون بلور کی شہادت کا بدلہ جمہوریت کے ذریعے لینگے، غلام احمد بلور
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 31 الحاج غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ اے این پی امن کی داعی جماعت ہے، کارکن الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کریں۔ اپنے حلقے میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ مخالفین کی طرف سے شر پر اُکسانے کا نوٹس نہ لیں، دل بڑا کر کے لڑائی جھگڑے کی بجائے اپنے ساتھیوں اور خواتین کو گھروں سے نکل کر ووٹ پول کرنے کی ترغیب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہارون بلور کی شہادت کا بدلا جمہوریت کے ذریعہ لیں گے، 25 جولائی کو عوامی نیشنل پارٹی کو کامیاب ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے، عوام تحریک انصاف کی تبدیلی کو جان چکے ہیں، 5 سالوں میں 350 ڈیم، ہر یوسی میں کھیل کا میدان، سکولز، یونیورسٹیاں اور خیبر پختونخوا کو 100 سال تک فائدہ پہنچانے والے منصوبے صرف سوشل میڈیا تک محدود رہے۔ غلام بلور نے کہا کہ تحریک انصاف کے واحد میگا پراجیکٹ بی آر ٹی میں اربوں روپے کی کرپشن سے عوام کو مقروض اور صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 739691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش