QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر نیب کا آر بی ٹی منصوبے کیخلاف تحقیقات کا آغاز

23 Jul 2018 18:40

نیب کی دو رکنی ٹیم نے پی ڈی اے اور بی آر ٹی کے مرکزی دفاتر پر چھاپہ مارا اور منصوبے سے متعلق تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ نیب ترجمان کے مطابق تفتیشی ٹیم دو افسروں پر مشتمل ہے جو تمام کاغذات کی چھان بین کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر بس ریپڈ پراجیکٹ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ پی ڈبلیو ڈی اور بی آر ٹی کے مرکزی دفاتر پر چھاپے کے دوران تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، قومی احتساب بیورو نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ نیب کی دو رکنی ٹیم نے پی ڈی اے اور بی آر ٹی کے مرکزی دفاتر پر چھاپہ مارا اور منصوبے سے متعلق تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ نیب ترجمان کے مطابق تفتیشی ٹیم دو افسروں پر مشتمل ہے جو تمام کاغذات کی چھان بین کرے گی۔ واضح رہے کہ ریپڈ بس منصوبے کے خلاف تحقیقات کا حکم پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے دیا گیا تھا جس میں منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور لاگت میں اضافے پر سوالیہ نشان اٹھائے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 739773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739773/پشاور-ہائیکورٹ-کے-حکم-پر-نیب-کا-ا-ر-بی-ٹی-منصوبے-کیخلاف-تحقیقات-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org