QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

23 Jul 2018 21:08

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 جبکہ کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے گرمی زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز پشاور میں سب سے زیادہ بارش 56 ملی میٹر، چراٹ میں 53، رسالپور میں 51، دیر اپر میں 47، مالم جبہ میں 42 جبکہ سیدو شریف میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 جبکہ کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 739797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/739797/خیبرپختونخوا-میں-مزید-بارشوں-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org