0
Friday 3 Jun 2011 18:02

یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات، علی عبداللہ صالح حملے میں ہلاک ہو گئے، اپوزیشن کا دعویٰ

یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات، علی عبداللہ صالح حملے میں ہلاک ہو گئے، اپوزیشن کا دعویٰ
صنعا:اسلام ٹائمز۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق یمن میں اپوزیشن کے مطابق صدر علی عبداللہ صالح صدارتی محل پر حملے میں ہلاک ہو گئے۔ حملے میں نائب وزیراعظم اور اسپیکر بھی زخمی ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کا موقف ہے کہ یمنی صدر زخمی ہوئے ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن میں اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر علی عبداللہ صالح صدارتی محل پر حملے میں ہلاک ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملے میں صدر صالح زخمی ہوئے ہیں۔ یمن میں گزشتہ روز ہلاک ہونے والے پچاس مظاہرین کی نماز جنازہ کے بعد مظاہرین نے صدارتی محل پر حملہ کر دیا اور شیلنگ کی۔ جس میں چار محافظ بھی ہلاک ہوئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپیکر کی حالت تشویشناک ہے۔ علی عبداللہ صالح 1978ء سے یمن کے صدر ہیں اور دو فروری دو ہزار گیارہ کو جب ان کے خلاف عوامی تحریک شروع ہوئی تو انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ دو ہزار تیرہ تک اقتدار کی منتقلی کر دیں گے۔
ادھر یمن کی اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی دارالحکومت صنعاء میں صدارتی محل پر شیلنگ کے دوران صدر علی عبداللہ صالح ہلاک ہو گئے ہیں۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مظاہرین نے صدارتی محل کی جانب مارچ کیا اور محل کا گھیراؤ کر کے شیلنگ شروع کر دی۔ اب یمنی اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس شیلنگ کے نتیجے میں صدر علی عبداللہ اپنے چار محافظوں سمیت مارے گئے ہیں، جبکہ ان کے وزیراعظم شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر علی عبداللہ گزشتہ 33برس سے اقتدار پر براجمان تھے، اور حالیہ دنوں میں ان کے خلاف شدید مزاحمت کی جا رہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 76617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش