0
Sunday 4 Sep 2011 20:20

اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے، عبداللہ گل

اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے، عبداللہ گل
انقرہ:اسلام ٹائمز۔ ترک صدر عبداللہ گل نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے نزدیک اس رپورٹ کا کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے اسرائیلی معذرت نہ آنے کی صورت میں اس کے خلاف مزید تادیبی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔ عبد اللہ گل نے کہا کہ یکم ستمبر کو نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی جیفری پامر کے نام سے منسوب اقوام متحدہ کی پامر رپورٹ کے ردعمل میں ترک وزیر خارجہ احمد دائود اوگلو کا بیان ہی ترکی کا سرکاری موقف ہے۔ انکے بقول اس قسم کے اقدامات پہلے اٹھائے جانے چاہیے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کی جانب سے کیا جانے والا اعلان ابتدائی اقدامات ہیں، مستقبل میں اسرائیلی رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید تادیبی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ترک صدر نے زور دے کر کہا کہ ترکی خطے کی سب سے بڑی قوت ہے اور ان کو اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنی قوم کے حقوق کے تحفظ کا حق بھی حاصل ہے، جس کا ادراک عالمی برادری کو کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 96454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش