QR CodeQR Code

ماہرین اسمبلی کے ارکان کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

8 Mar 2024 15:48

ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ہمارا ملکوں، حکومتوں اور قوموں سے بذات خود کوئی تنازعہ نہیں ہے بلکہ ہماری مخالفت ظلم و جارحیت سے ہے جو مغربی ڈیموکریسی کے محاذ کے باطن کا حصہ ہے، یہ حقیقت واضح ہونی چاہیئے کہ استکباری محاذ نے ڈیموکریسی، انسانی حقوق اور لبرل ازم کے نام کے پیچھے ظلم و جارحیت اور قتل عام کو چھپا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب کا انتخاب کرنے والی اور ان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے والی ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور ارکان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ تہران کے حسینیہ امام خمینیؒ میں ہونے والی ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ اسلامی جمہوری محاذ کا سب سے اہم موقف ظلم و زیادتی کا مقابلہ کرنا ہے، استکبار سے جنگ کے پرچم کو روز بروز زیادہ وسیع اور زیادہ بلند کریں اور کسی بھی دور میں یہ موقع نہ دیں کہ اسلامی جمہوریہ کے ہاتھ سے یہ پرچم لے لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1121188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1121188/ماہرین-اسمبلی-کے-ارکان-کی-رہبر-انقلاب-اسلامی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org