QR CodeQR Code

غزہ، غاصب صیہونی فوج کا ایک اور افسر ہلاک

31 Jan 2024 23:42

غاصب صیہونی فوج کیجانب سے غزہ میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کیبعد اعلان کیا گیا ہے کہ غزہ کے شمال میں جاری لڑتی میں اسکی شلداگ بریگیڈ کا کمانڈر بھی ہلاک ہو گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی کے دوران غاصب صیہونی فوج نے اپنے ایک اور اعلی افسر کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں غاصب صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ اس کی شلداگ (فضائیہ کمانڈو فورسز) نامی بریگیڈ کا کمانڈر یتسہار ہوفمان بھی شمالی غزہ میں مارا گیا ہے۔ غاصب صیہونی فوج کی جانب سے اعلان کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں اج صبح تک مذکورہ صہیونی فوجی افسر سمیت غاصب صیہونی فوج کے 4  فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ اعداد و شمار ایک ایسے وقت میں جاری کئے گئے ہیں کہ جب غاصب صیہونی رژیم نہ صرف شمالی غزہ بلکہ جنوبی غزہ و خان یونس سے بھی اپنی تمام مسلح افواج کو واپس بلانے میں مصروف ہے!


خبر کا کوڈ: 1112964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/1112964/غزہ-غاصب-صیہونی-فوج-کا-ایک-اور-افسر-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org