0
Wednesday 31 Jan 2024 23:42

غزہ، غاصب صیہونی فوج کا ایک اور افسر ہلاک

غزہ، غاصب صیہونی فوج کا ایک اور افسر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی کے دوران غاصب صیہونی فوج نے اپنے ایک اور اعلی افسر کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں غاصب صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ اس کی شلداگ (فضائیہ کمانڈو فورسز) نامی بریگیڈ کا کمانڈر یتسہار ہوفمان بھی شمالی غزہ میں مارا گیا ہے۔ غاصب صیہونی فوج کی جانب سے اعلان کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں اج صبح تک مذکورہ صہیونی فوجی افسر سمیت غاصب صیہونی فوج کے 4  فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ اعداد و شمار ایک ایسے وقت میں جاری کئے گئے ہیں کہ جب غاصب صیہونی رژیم نہ صرف شمالی غزہ بلکہ جنوبی غزہ و خان یونس سے بھی اپنی تمام مسلح افواج کو واپس بلانے میں مصروف ہے!
خبر کا کوڈ : 1112964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش