QR CodeQR Code

پیارے پاکستانیو!

(جشن ِآزادی 14 اگست 2020ء کی مناسبت سے)

13 Aug 2020 19:30

زنگ آلود ہیں افکار یہاں
کرکے دکھلاؤ تو انکار یہاں
حق جو بولے وہ ہے غدار یہاں
جرم سنگین ہے اظہار یہاں
مطمئن ہو تو مبارک تم کو
میرے ہم وطنو مبارک تم کو


تحریر: سید اظہار بخاری

گر سمجھتے ہو کہ دلشاد ہو تم
دائم و شاداں و آباد ہو تم
ہر غم و حزن سے آزاد ہو تم
ہاں اسیر ِ دام ِ صیّاد ہو تم
-------------
دیس قائد نے جو سوچا، یہ تھا؟
خواب اقبال نے دیکھا، یہ تھا؟
خون ِ شہداء سے جو سینچا، یہ تھا؟
نقشہ آئین نے لکھا، یہ تھا؟
---------------
ہے جہالت کا اندھیرا اب بھی
گھر گھر افلاس بسیرا اب بھی
لہرے دہشت کا فریرا اب بھی
دور ہے علم سویرا اب بھی
--------------
مجھ پہ حاکم ہے فرنگ اب تک
اُس کے چیلے ہیں دبنگ اب تک
جن سے ہر روز کروں جنگ اب تک
چار جانب سے لگیں تیر تفنگ اب تک
---------------
دین فرقوں میں ہے تقسیم اب تو
دست ِ جاہل میں ہے تعلیم اب تو
قلب ِ مظلوم ہے دو نیم اب تو
رسن بستہ ہے براہیم اب تو
--------------
زنگ آلود ہیں افکار یہاں
کرکے دکھلاؤ تو انکار یہاں
حق جو بولے وہ ہے غدار یہاں
جرم سنگین ہے اظہار یہاں
مطمئن ہو تو مبارک تم کو
میرے ہم وطنو مبارک تم کو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


خبر کا کوڈ: 880085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/880085/پیارے-پاکستانیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org