QR CodeQR Code

مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی دوسری برسی

عراق، بغداد ایئرپورٹ پر قائم امریکی فوجی بیس پر راکٹ حملہ

5 Jan 2022 11:36

عراقی فوج کیساتھ وابستہ مزاحمتی میڈیا سیل الاعلام الحربی نے اعلان کیا ہے کہ بغداد ایئرپورٹ پر قائم امریکی وکٹوریا بیس کو آج علی الصبح متعدد راکٹوں کیساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ راکٹ حملے کے وقت متعدد امریکی فوجی وہاں موجود تھے


اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی دوسری برسی کے موقع پر بغداد ایئرپورٹ پر قائم امریکی فوجی بیس پر مزاحمتکاروں کے حملے آج بھی جاری رہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی فوج کے ساتھ منسلک مزاحمتی میڈیا سیل الاعلام الحربی نے بتایا ہے کہ آج علی الصبح امریکہ کی وکٹوریا بیس کو متعدد راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ حملے کے وقت متعدد امریکی ٹیکنیشن اور فوجی وہاں موجود تھے جن کے ہلاک و زخمی ہونے کی توقع ہے۔

عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فوجی بیس پر ہونے والے راکٹ حملوں کا مرکز بغداد کا محلہ "الجہاد" تھا جہاں سے متعدد دیسی ساختہ راکٹ لانچر بھی برآمد کئے گئے ہیں جن میں سے ایک پر 240mm کا راکٹ ہنوز نصب تھا کہ جو فائر نہیں کیا جا سکا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت امریکی بیس میں خطرے کے الارم بج اٹھے اور بری طرح افراتفری پھیل گئی جبکہ کم از کم 4 راکٹ بیس کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹے ہیں جن سے ہلاکتوں کا امکان ہے۔








خبر کا کوڈ: 971226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/971226/عراق-بغداد-ایئرپورٹ-پر-قائم-امریکی-فوجی-بیس-راکٹ-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org